ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرکوڈ ٹونکا کے گرفتار شدہ ماہی گیروں کی رہائی - گاوں والوں نے کیا شاندار استقبال

کاسرکوڈ ٹونکا کے گرفتار شدہ ماہی گیروں کی رہائی - گاوں والوں نے کیا شاندار استقبال

Wed, 07 Feb 2024 13:12:08    S.O. News Service

ہوناور 7 / فروری (ایس او نیوز) ہوناور کاسرکوڈ کے ٹونکا میں مجوزہ تجارتی بندرگاہ  کے سروے  کے کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے ماہی گیروں کو جیل سے رہائی ملی تو مقامی لوگوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔

    یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی قیادت میں ٹونکا کے علاقے میں ہائی ٹائڈ لائن کی نشاندہی کے لئے سروے کے موقع پر ماہی گیروں نے سخت احتجاج کیا تھا۔  اس دوران تعلقہ انتظامیہ کے افسران، پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان تصادم کے بعد مختلف دفعات کے تحت سات  خواتین سمیت  18  ماہی گیروں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ 

    اس کے خلاف ماہی گیروں اور ان کی تنظیموں نے ایک طرف قانونی کارروائی کی تو دوسری طرف وزیر ماہی گیری  سے بھی وفد کی شکل میں ملاقات کی اور اس معاملے میں مداخلت کرنے اور گرفتار کیے گئے ماہی گیروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس کے علاوہ اس علاقے کی قریباً 150 ماہی گیر کشتیوں کو بندرگاہ پر لنگر انداز کرتے ہوئے  31 جنوری سے 5  فروری تک  ماہی گیری کی سرگرمیاں احتجاجاً مکمل طور پر بند رکھی گئی تھیں ۔

    جب تمام گرفتار شدہ افراد جیل سے رہا ہو کر واپس اپنے گاوں پہنچے تو کسی تفریق کے بغیر تمام مقامی لوگوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر نعرے بازی کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا ۔     


Share: